غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ڈائریکٹر انڈونیشین اسپتال مروان ال سلطان، ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت 111 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے غزہ میں امدادی مراکز کے قریب 600 فلسطینی شہید اور 4200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک غزہ میں مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔