باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں 139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔
139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی سینیٹ نے 2024 میں کیا تھا، جس میں ان ملازمین کو ادارے پر مالی بوجھ قرار دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جون 2025 تک ان ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز دستیاب تھے، تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں ان کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیے گئے۔