محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حب، شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔