• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں، اسرائیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے قطری تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ غزہ کے معاملے پر بات چیت کے لیے ان کی مذاکراتی ٹیم آج قطر روانہ ہوگی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق قطر میں امریکا اور قطر کی تجویز کردہ جنگ بندی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ 

دوسری جانب فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانی امداد، رفح کراسنگ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل کی وضاحت پر تشویش برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید