• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں شدید بارشیں اور بدترین سیلابی صورتِ حال ہے، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک افراد میں 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں۔

سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور درخت گرنے سے راستے بند ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 90 منٹ میں 20 سے 26 فٹ پانی جمع ہونے کے سبب نقصانات ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 850 افراد کو  ریسکیو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام نے مزید بارشوں اور اس کے نتیجے میں دریاؤں میں سیلاب کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے۔ 

ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی حالت کا دائرہ کئی علاقوں تک وسیع کردیا ہے اور صدر ٹرمپ سے مزید وفاقی امداد کی درخواست کی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید