• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائینگے

اسلام آباد (عاصم جاوید) صدر مملکت   نے  اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری ۔جسٹس سردار سرفراز ڈوگر آج بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس محمد جنید غفار کو سندھ ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان بڑیچ کو بلوچستان ہائیکورٹ جبکہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 193 کی ذیلی شق (1) کے تحت چاروں ججز کو متعلقہ ہائیکورٹس کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید