کراچی(نیوزڈیسک)مریکا کا پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کونوبیل امن انعام کیلئے نامزدکیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے جو انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کیلئے کی تھی۔