• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مشکل دور سے نکل آیا، سخت فیصلوں سے معیشت مستحکم ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے نکل آیا، حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ سخت محنت سے حاصل کردہ معاشی استحکام سے ترقی کی جانب موجودہ سفر اس بار پائیدار ثابت ہوگا، اب اہم ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گیں، وہ اسٹیٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اشتراک سے منعقدہ ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،تقریب سے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے بھی خطاب کیا ، مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔جمیل احمد نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر (جو اسٹیٹ بینک کے پاس ہیں) میں ہونے والا زبردست اضافہ ان کے اس اعتماد کی کئی وجوہات میں سے ایک ہے کہ اس بار طویل مدتی معاشی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے، کیونکہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو کہ 2023 کے آغاز میں 3 ارب ڈالر سے بھی کم تھے۔ ذخائر کا اضافہ ہمارے زرمبادلہ کی خریداری (مقامی کرنسی مارکیٹوں بشمول انٹربینک مارکیٹ سے) کے ذریعے ہوا ہے، نہ کہ بیرونی قرضوں سے، جیسا کہ 2015 سے 2022 کے درمیان تھا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا شکرگزار ہوں۔ پائیدار معیشت کے حصول کے لیے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید