• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ  انتظامیہ اور واسا افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک پلان جاری کرے اور شہریوں کو بَروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام کو ہونے والی دشواری کا بَروقت ازالہ کیا جائے۔

دوسری جانب واسا لاہور کا عملہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مکمل الرٹ ہے۔

ایم ڈی واساغفران احمد ارو ڈی جی واسا طیب فرید نےتمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید