ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)سیاسی رہنما ملک نذیراحمد، حاجی کوڑا خان رستمانی نے کہا ہےکہ لغاری گروپ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،تمام فیصلے اپنی برادری ودوستوں کےساتھ مشاورت کرنے کے بعد کئے جاتے ہیں، ہمیشہ ڈیرہ میں ترقیاتی کام جمال خان لغاری اوراویس احمدخان لغاری کےدورمیں ہوئے۔،لغاری خاندان نےبلاامتیازعوام کی خدمت کی ہے،اس موقع پرحاجی کوڑاخان رستمانی نےکہا سب سےزیادہ فنڈ ترقیاتی کام میرے یونین کونسل میں کروائے گئے،انہوں نےہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اس موقع پرحاجی جان محمدخان لغاری،محمدبخش خان لغاری، عابدحسین ماچھی،اللہ ڈتہ خان ماچھی،محمد افضل خان ماچھی،قادربخش خان ماچھی، جنرل کونسلرمٹھا خان ماچھی بھی موجودتھے۔