• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں: گورنر پنجاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں جو 90 دن کا وقت دیا ہے، کوئی تحریک چلنے والی نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور لاہور آئیں، وہ بار بار آئیں مگر پنجاب کے امن و امان کی صورتِ حال پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی سیاست ضرور کریں مگر ملکی استحکام کو بھی مدِ نظر رکھیں۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پورا خاندان سیلاب میں بہہ گیا مگر کے پی حکومت کچھ نہ کر سکی۔

قومی خبریں سے مزید