• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کرلی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی ف میں ٹاس ہو گا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یو آئی 9، پی پی 5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک، ایک اضافی نشست ملی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی جبکہ ایک خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ہو گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید