• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنما و مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی منظوری دے دی۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف کی ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹر بنانے کی ہدایت کی، جس پر ثانیہ نشتر کی سیٹ پر مشال یوسفزئی کا نام فائنل کر دیا گیا۔

اس ضمن میں بیرسٹر سیف نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

سینیٹ کے دیگر امیدواروں میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں، ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین سیٹ پر روبینہ ناز شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید