• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور سیاست چھوڑنے کا ارادہ کرلیں، طلال چوہدری

طلال چودھری (فائل فوٹو)۔
طلال چودھری (فائل فوٹو)۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سیاست چھوڑنے کا ارادہ کرلیں، شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی کہا کرتے تھے اپنا نام بدل لیں گے، بال منڈوالیں گے۔  

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا اس طرح کی ڈیڈ لائن کے بعد پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، کسی پریشر یا چڑھائی سے کسی قسم کا ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کا فوکس اڈیالہ پر نہیں بلکہ پاکستانی معیشت اور دہشتگردی ختم کرنے پر ہے، علی امین اپنی وزارت اعلیٰ کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے کیلئے اس طرح کی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔ 

طلال چوہدری نے کہا امید ہے ان میں غیرت ہوگی تو 90 دن بعد یہ سیاست چھوڑ دیں گے، بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو ان کے بیٹے کم ہی ان سے ملنے آتے تھے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو اب یاد آیا کہ ان کا باپ جیل میں ہے؟ گولڈ اسمتھ نے بانی پی ٹی آئی سے رشتہ داری بھی بڑی سوچ سمجھ کر کی تھی، بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو ساری فنڈنگ وہاں سے آتی ہے، بنی گالا بے نامی جائیداد بھی وہ دے کر گئی ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گولڈ اسمتھ کا اور گولڈ اسمتھ اسرائیل کا اثاثہ ہے، بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید