گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے پرنسپل سیکریٹری نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا، جو انہیں موصول بھی ہو گیا ہے۔
گورنر سیکریٹریٹ پشاور سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریری ہدایات جاری کی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری کو یقینی بنایا جائے۔
گورنر کے پی کے پرنسپل سیکریٹری کے خط میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا معاملہ گورنر کو وزیرِ اعلیٰ کے ذریعے بھیجا جانا ضروری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 109 اے کے تحت صوبائی اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔