• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے 3 اپاچی ہیلی کاپٹرز کل بھارتی فوج کو مل جائیں گے

لاہور(خالدمحمودخالد) 15ماہ سے زیادہ کی تاخیر کے بعد، ہندوستانی فوج کو بالآخر تین اپاچی AH-64E حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ 22 جولائی کو بھارتی فوج کی ایوی ایشن کور کے حوالے کردی جائے گی جس کے بعد بھارت کی مغربی سرحد کے ساتھ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ بھارتی فوج نے 2020میں امریکا کے ساتھ چھ اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹروں کے لیے 600ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کی ابتدائی ترسیل مئی اور جون 2024کے درمیان متوقع تھی تاہم سپلائی چین میں رکاوٹوں اور امریکا کو درپیش تکنیکی مسائل کی وجہ سے بار بار کی تاخیر کے باعث ڈلیوری ٹائم لائن کو دسمبر 2024تک بڑھا دیا۔ معاہدے کے مطابق چھ ہیلی کاپٹر تین تین کی دو ڈلیوری میں پہنچنا تھے۔ تاہم پہلی کھیپ ابھی تک بھارت نہیں پہنچی۔

دنیا بھر سے سے مزید