اسلام آباد( طاہر خلیل ) بین الاقوامی تجارت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے برآمدات ، درآمدات اور ٹرانزٹ نظام کو تیز تر بنانے کیلئے ایف بی آر ، کسٹمز ، میری ٹائم ، آئی ٹی ، قومی غذائی تحفظ سمیت 23 قومی اداروں کو پاکستان سنگل ونڈو سے منسلک کر دیا گیا ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف پاکستان سنگل ونڈو کے آپریشنز میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اورآئندہ ماہ کراچی میں وزیر اعظم پورٹ کمیونٹی سسٹم کا افتتاح کر یں گے ،پاکستان سنگل ونڈو ادارے میں کوئی نائب قاصد ہے نہ ڈرائیور ، 250 لوگوں پر مشتمل یہ ادارہ ایک ٹیم ورک کے ذریعے کام کر رہا ہے۔