• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوز
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوز

وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش کی مذمت کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال کرنے کی ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید