ہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گہانی تنگ میں آبادی پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
ایس پی ہٹیاں بالا مرزا زاہد نے دعویٰ کیا کہ مقامی افراد نے تیندوے کی شناخت کی، تیندوے نےگزشتہ روز حملہ کرکے نوجوان کو بھی زخمی کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ دو روز قبل تیندوا گھر سے آٹھ سال کی بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی۔
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق خونخوار جانور ایک بار انسانوں پر حملہ کر دیں تو پھر بار بار حملے کی کوشش کرتے ہیں۔