• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ویرار کے پرائیویٹ اسکول کے 53 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو 2 طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے، طلبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعات 15 اور 20 جون کو پیش آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علموں میں ایک 17 سال اور دوسرا 15 سال کا ہے، دونوں ایک ہی اسکول میں زیر تعلیم ہیں، ان کے ساتھ اسکول کی کینٹین میں زیادتی کی گئی تھی۔

اسکول منیجر کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید