• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

قصور کی شاہ عنایت کالونی میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی بچی سے حرکات کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

ترجمان قصور پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو نے تین روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی ہوئی بچی سے نازیبا حرکات کی تھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر ڈی پی او نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری کے وقت اپنے ہی پستول کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس پر اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او عیسیٰ سکھیرا متاثرہ بچی کے گھر گئے اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، بچی کے والدین نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

قومی خبریں سے مزید