پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پر حملہ کرکے تھپڑ مارا۔
اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں ارکان کے ایک دوسرے کو آوازیں کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔
قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا پائی کے باعث اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کرنے کے بعد ختم کردیا، قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن ارکان کو ایوان میں واپس بھجوا دیا۔
ظہیر اقبال کی سینئر حکومتی ارکان کے ساتھ مشاورت ہوئی، جس میں حکومتی ارکان نے قائم مقام اسپیکر کے سامنے مؤقف رکھا کہ اپوزیشن کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے، نعرے برداشت کیے جا سکتے ہیں، ہاتھاپائی ناقابل برداشت اور غیر جمہوری رویہ ہے۔