پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک وزیر مملکت شذرہ منصب علی نے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، اس مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے بھی کہا کہ اس مسئلے پر سب کو بیٹھنا چاہیے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینئر نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں غیرت کے نام قتل پر قرار داد منظور کی جائے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے کہا کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں۔