• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی 19 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ 

اس سے قبل پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو توڑ پھوڑ اور انتشار کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف اپنے وجود کا اظہار کرنے اور آواز عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف پرچے کیے جارہے ہیں، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید