انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر نکالے جانے والے پاکستانی تماشائی کا کہنا ہے کہ اسے لنکا شائر کرکٹ نے ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی۔
ایک بیان میں مانچسٹر سے پاکستانی فین فاروق نذر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دوبار لنکا شائر کرکٹ کو بذریعہ ای میل شکایت درج کرا چکا ہوں۔
فاروق نذر نے کہا کہ لنکا شائر کرکٹ سے ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا، مجھے پاکستانی شرٹ اتارنے یا گراؤنڈ سے چلے جانے کو کہا گیا۔
پاکستانی فین فاروق نذر کے مطابق 3 گھنٹے بھارتی شائقین کے ساتھ میچ دیکھتا رہا، ذاتی سیکیورٹی کی بات درست نہیں۔
واضح رہے کہ بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میں فاروق نذر کو پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر گراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔