کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے، ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ پر طویل عرصے سے ڈیڑھ کلومیٹرسروس روڈ پر تجاوزات قائم تھیں ،سروس روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے ہاکس بے راستے پر گڈز ٹرانسپورٹرزاپنے ٹرکس سڑک پر کھڑے کررہے تھےجس کی وجہ سے ٹریفک کے دباؤ کا سامنا تھا اور سڑک پر ٹریفک جام معمول بن گیا تھا ،اعلامیے کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرکیماڑی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر ماری پور انٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ، پولیس اور بلدیہ عظمی کے افسران اور فورس پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے مطابق بقیہ کارروائی ہفتہ کو کی جائے گی تاہم بنیادی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں ،اعلامیے کے مطابق تجازات ٹرک اسٹینڈ کے باہر سروس روڈ، اورٹرک اسٹینڈ کے اندر موٹر ورکشاپس، ٹھیلے، پنکچر کی دکانیں ہوٹلز اور دیگر کھانے پینے کے کیبنز اور دیگر تجاوزات تھیں۔