• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں درسی کتابوں کی کمی، کاپیوں کی قیمتوں میں بھی 15 فیصد اضافہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر کراچی میں طلبہ اور والدین کے لیے درسی کتابیں کی کمی ہوگئی ہے۔ بازار میں بیشتر کلاسوں کی درسی کتب موجود ہی نہیں ہیں نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کی اکثر کتابیں غائب ہیں جب کہ کاپیاں کی قیمت بھی 15فیصد تک بڑھادی گئی، ایک پبلشر نے بتایا کہ ٹیکس بڑھنے کی وجہ سے درسی کتب کی اشاعت نہیں ہورہی ہے جب تک ٹیکس کم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک کتابوں کی کمی رہے گی۔