• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر پولیو سے متعلق عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع

اسلام آباد(آئی این پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان پر عائد مشروط عالمی سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کردی۔رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان پر عائد پولیو سے متعلق عالمی سفری پابندیوں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو وائرس کی منتقلی بدستور جاری ہے۔یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کے 42ویں اجلاس میں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید