• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط اور خودمختار صحافت جمہوری پاکستان کی ضمانت، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مضبوط اور خودمختار صحافت جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے،۔ سابق وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمریت کیخلاف جرات مندانہ موقف اختیار کیا، اور ساتھ ہی ان صحافیوں کو بھی سراہا جنہوں نے جبر کے دور میں قربانیاں دیں۔ وہ خالق دینا ہال میں پاکستان فیڈرل آف یونین آف جرنلسٹس کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،مراد علی شاہ نے 1998 میں جنگ گروپ پر ریاستی کارروائیوں کی بھی مذمت کی ،تقریب میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ،سینیٹر وقار مہدی،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ،جنرل سیکریٹری مظہر عباس،کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان،سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں پی ایف یو جے کے 75 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا "آج کا صحافی شدید معاشی اور پیشہ ورانہ بحران کا شکار ہے،"شفاف، جوابدہ میڈیا کیلئے ہم سب کی ذمے داری ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صحافی تنظیموں نے ہر دور میں حقوق کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔سندھ یونین آف جرنلسٹس 1948 میں قائم ہوئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کیخلاف جراتمندانہ موقف اپنایا۔جبر کے دور میں صحافیوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آزادی صحافت کی سب سے بڑی علمبردار تھیں۔ بے نظیر بھٹو نے صحافیوں کے رہائشی مسائل کیلئے عملی اقدامات کیے۔آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔بلاول بھٹو صحافیوں کی فلاح اور میڈیا اداروں کی خودمختاری کے حامی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح اور میڈیا ہاؤسز کی آزادی ترجیح ہے۔سنسرشپ کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد تاریخی ہے۔جنرل ضیاء الحق کے مارشل لا کے خلاف صحافیوں کی مزاحمت پر ان کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہارِ رائے کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی۔پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔سچائی کی تلاش صحافت کا بنیادی اصول ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید