• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپولر ہونے سے کسی کے جرائم معاف نہیں ہوسکتے، طلال چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاپولر ہونے سے کسی کے جرائم معاف نہیں ہوسکتے، نو مئی کے واقعات پی ٹی آئی کے لوگوں نے کیے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے آئین میں کچھ شرائط ہیں وہ پوری کرنا پڑتی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 950 لوگ دو، دو، چار، چار کی صورت میں نکلے، پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے لیے لوگ نہیں ہیں۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ وفاق میں کسی منتخب رکن کو حراست میں نہیں لیا، اراکین، قومی اسمبلی میں کھانا کھاتے اور گپیں لگاتے رہے۔ پنجاب میں بھی جسے حراست میں لیا اُسے چھوڑ دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید