• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم مناظر کو ایران حملوں کی ویڈیوز سے ملا کر شیئر کرنے پر وائٹ ہاؤس تنقید کی زد میں


اسکرین گریب/ ایکس وائٹ ہاؤس
اسکرین گریب/ ایکس وائٹ ہاؤس 

ویڈیو گیم کے مناظر کو ایران پر حملوں کی ویڈیوز سے ملا کر شیئر کرنے پر وائٹ ہاؤس تنقید کی زد میں آگیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس میں ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی (Call of Duty) کے مناظر کو ایران میں امریکی میزائل حملوں کی حقیقی ویڈیوز کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا۔

تقریباً ایک منٹ کی اس ویڈیو کو ’’Courtesy of the Red, White & Blue‘‘ کے عنوان کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا گیا۔ جسے 3 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ملا جلا مگر زیادہ تر تنقیدی ردعمل سامنے آیا، ایک صارف نے لکھا کہ حکومت جنگ کو ویڈیو گیم کی طرح پیش کر رہی ہے، جو نا مناسب اور بچکانہ عمل ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس ’ویڈیو گیم‘ میں وہ ایرانی بچیاں شامل نہیں جو حملوں میں مار دی گئیں، نہ ہی وہ امریکی فوجی جو جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں کم از کم 1230 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 175 طالبات اور اسکول عملہ بھی شامل ہیں جو ہفتے کے روز میناب میں ایک اسکول پر میزائل حملے میں مارے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید