وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔
اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے توانائی کے شعبے کی ترقیات اور قومی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہم آہنگی بڑھانے سے توانائی فراہمی بارے قومی پالیسیوں کیساتھ اتفاق رائے قائم کیا جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق جامع عملدرآمد منصوبہ تیار کیا جائے گا جو قلیل اور طویل مدتی چیلنجز کا سامنا کرے گا۔
عوامی آگاہی مہم شروع کی جائیں تاکہ توانائی کی بچت اور مؤثر استعمال کی تعلیم دی جاسکے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مستقل مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔