• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر حیدر علی کے منع کرنے کے باجود مانچسٹر جانے کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گریٹر مانچسٹر پولیس نے کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی، واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔انکشاف ہواہے کہ حیدر علی 23 جولائی کوکرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مانچسٹر گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے حیدر علی کو شہر سے باہر جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ برسٹل سے مانچسٹر گئے ، حیدرعلی کو 5 اگست کو میچ کے آخری روز ڈریسنگ روم سے مانچسٹر پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ پی سی بی کے مطابق حیدر علی کومانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید