• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ آج سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون 8 دسمبر سے 25 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔سلمان آغا اسٹیٹ بینک کی قیادت کریں گے۔ون ڈے ٹورنامنٹ میں آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹیموں میں غنی گلاس، کے آر ایل، اوجی ڈی سی ایل، سرکاری ٹی وی، ساحر ایسوسی ایٹس، ایس این جی پی ایل، سٹیٹ بنک آف پاکستان اور واپڈا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ انعام ملے گا، رنزر اپ ٹیم 25 لاکھ کی حقدار ہوگی۔