• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیری کرسٹن نمیبیا ٹیم کے کنسلٹنٹ بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اورجنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ اوپنرگیری کرسٹن نمیبیاٹیم کے کنسلٹنٹ بن گئے۔ وہ ہیڈ کوچ کریگ ولیمز کے ساتھ کام کریں گے ۔ نمیبیا کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ نمیبیا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا جنوبی افریقا اور زمبابوے کے ساتھ مشترکہ میزبان ہے۔ ان کا کہناہے کہ کرکٹ نمیبیا کے ساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ہائی پرفارمنس کرکٹ کے لیے بنائے گئے ماحول سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔