کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز کے 15 روزہ دورہ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اذان اویس نے تین میچوں میں دو نصف سنچریوں سمیت 164 رنز بنا ئے، بولنگ میں عبید شاہ نے چھ وکٹوں کے نمایاں رہے ریڈ بال میچز میں نے چار اننگز میں ایک ففٹی کے ساتھ 151 رنز بنائے۔ دوسرے تین روزہ میچ میں علی زریاب اور وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کی سنچریاں دیکھنے میں آئیں۔ ہیڈ کوچ عمران فرحت نے ٹیم کی مجموعی پیشرفت اور مستقبل کے امکانات کی نشاندہی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے ایک مضبوط گروپ کی نشاندہی کی ہے، یقین ہے کہ یہ ہمارے مستقبل کا حصہ ہیں ۔