نارتھمپٹن (جنگ نیوز) انگلش ون ڈے کپ میں امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کردی۔ امام الحق نے یارکشارکی جانب سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف سنچری اسکور کی۔ امام الحق نے 130 گیندوں پر 159 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 20 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یارکشائر نے پانچ وکٹ پر 374 رنز بنائے۔جیمز وارٹن 66 اور میتھیو ریوز 69 نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ناکام ٹیم جواب میں صرف 172 پر ڈھیر ہوگئی۔