• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسلرز کو ٹریننگ کی سہولتیں دی جارہی ہیں، پی ایس بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے یوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے تعاون نہ کرنے کے ریسلنگ کوچ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دے کر کہا ہے کہ اسپورٹس بورڈ ٹریننگ کیلئے سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن نے ایشین یوتھ گیمز 2025اور یوتھ اولمپکس 2026 کی تیاری کے سلسلے میں 4 ریسلرز اور کوچ کیلئے غیر ملکی تربیتی کیمپ کی درخواست دی تھی، جسے منظور کرکےٹریننگ پلان، بیرونِ ملک تربیتی پروگرام اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ کیمپ کیلئے 7.55ملین روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید