اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے کتنا نقصان ہوا ؟ وزارت دفاع نےتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ وقفہ سوالات میں پیپلزپا رٹی کی ایم این اے شر میلافاروقی کے سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحر یری جواب میں بتایا کہ بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کو 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک 4 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔2019 میں فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں 7 اعشاریہ 6 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستان کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم قومی خود مختاری، دفاع اور وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے 23اپریل 2025کو سندھ طاس معاہدہ کی یکطر فہ معطلی کے بعد پاکستان نے قومی سلامتی پالیسی تحت 24اپریل 2025ے اور 6مئی تا 12مئی 2025 کے دوران ا ٓپریشن معرکہ حق کے موقع پر تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں اور بھارتی ایئر لائنز آپریٹرز کے ملکیتی یا زیر استعمال یالیز پر لئے گئے طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لے لی۔معرکہ حق کے بعد تمام بھارتی طیاروں کی پاکستا نی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا نے کے بعدبھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں، پاکستان کے اپنے فضائی حدود بند کرنے سے یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کے علاوہ پاکستان کی فضائی حدود تمام ائیر لائنز کے لیے دستیاب ہے۔پاکستانی ائیر لائنز اور طیاروں پر بھی بھارتی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی ہے۔