• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے اور انکی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوز ر پو رٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے،تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحی فرائض میں شامل ہے، پاکستان کو اپنی اقلیتوں کے جذبہ حب الوطنی، پیشہ وارانہ محنت اور قومی ورثہ و ثقافت سے لگاؤ پر فخر ہے، 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، ذات پات، نسل یا رنگ کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم ایک متنوع اور خوشحال پاکستان کی تشکیل کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان ہر قسم کے امتیاز، انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف ثابت قدمی سے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید