• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو نہ صرف جنگ میں شکست بلکہ 6 دریا بھی واپس لے سکتے ہیں، بلاول

بھٹ شاہ (اشتیاق حسین/نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم پیچھے ہٹنے اور جھکنے والے نہیں ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹ شاہ میں شاۃ لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے تیسرے اور آخری روز شرکت کیلئے بھٹ شاہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور نثار کھوڑو بھی انکے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس میں شرکت کی، جہاں وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں لوک اورصوفی فنکاروں نے کلام پیش کیے۔

اہم خبریں سے مزید