• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پاکستانی سفارتی عملے کیلئے زندگی کی بنیادی ضروریات پر پابندی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتی عملے کے لیے زندگی کی بنیادی ضروریات اور سہولتوں کے حصول پر پابندی لگادی ہے۔ جنگ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی مشن کے سفارتی عملے کو کرایہ کے رہائشی مکان خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان سفارتکاروں کو 14 سے 21 دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔ سفارتکاروں نے جب معاہدے کا ذکر کیا تو مالک مکان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیئے گئے ہیں اس لئے وہ اپنی رہائش کا کوئی دوسرا انتظام کریں۔ ذرائع کے مطابق مقامی گیس سلنڈر فروشوں کو بھارتی حکام نے ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی عملے کو گیس سلنڈر فروخت نہ کریں جس کے بعد سفارت کار اور ان کے اہل خانہ کھلے بازار میں مہنگے متبادل ایندھن اور سلنڈر تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن ان کے حصول میں بھی اکثر ناکامی ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید