نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہے تھے۔پولیس نے اس دوران کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا تھا۔