• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شکست سے نئے پاکستان کا وجود، دشمن ایک بوند پانی چھین نہیں سکتا، دوبارہ کوئی حرکت کی تو وہ حشر کریں گے کہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا‘ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہوگا‘ہندوستان کوشکست دینے کے بعد ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آچکا ہے‘پڑوسی ملک نے ہمارا پانی بند کرنیکی دھمکی دی ہے‘ بھارت پاکستان سے ایک بوند پانی بھی چھین نہیں سکتا، اگر انہوں نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو وہ حال کریں گے کہ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے‘ چار روزہ جنگ میں پاک فوج نے دشمن پر کاری ضرب لگائی ‘پاک فضائیہ نے انڈیا کے 6طیارے مار گرائے ‘ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ‘ نوجوانوںکو میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے‘ملکی ترقی کیلئے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔منگل کو نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا‘ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا‘پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے‘جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ تعلیم ، صحت اور دفاع پاکستان میں اقلیتوں کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اہم خبریں سے مزید