• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو نشان امتیاز ملنا انکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن اور پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی جدوجہد اور قومی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستان کی نوجوان قیادت کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف ہے۔کرن بلوچ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح بھارتی جارحیت کیخلاف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف اجاگر کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشانِ امتیاز جیسا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بلاول بھٹو زرداری کی ان ہی بے لوث خدمات کا اعتراف ہے۔ کرن بلوچ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو ز.رداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی وژن کے وارث ہیں اور انہوں نے اپنی قیادت سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے روشن، جمہوری اور ترقی یافتہ مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔