حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد ڈیم کے اسپل ویز صبح ساڑھے 8 بجے کھول دیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری ہیں، سید پور ولیج اورچٹھہ بختاور سمیت تمام علاقوں میں نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں 16 پر اطلاع دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
علاوہ ازیں، اے ڈی سی جی صاحبزادہ یوسف نے نکاسی آب کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔