• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ ایتھلیٹکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔ 

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مں جیولن تھرو کے مقابلوں میں تو ارشد ندیم کا آغاز اچھا نہ ہوا، پہلی باری میں ارشد ندیم نے 76.99 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم کی دوسری تھرو بھی غیر متاثر کن رہی۔

دوسری باری میں پاکستانی اسٹار صرف 74.17 میٹر تھرو کر سکے تاہم تیسری باری میں ارشد ندیم اپنی بھرپور فارم میں دکھائی دیے، انہوں نے  تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی جو ارشد نے تیسری باری میں حاصل کرلی۔

گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 89.53 میٹر، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹرز، کینیا کے جولیئس یگو 85.96 میٹرز جبکہ پولینڈ کے ڈآوڈ ویگنر 85.67 میٹرز کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔

بھارتی تھروور نیرج چوپڑا 84.85 میٹر کی تھرو کرسکے اور ارشد ندیم سے ایک پوزیشن نیچے رہے، مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید