وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کےلیے صرف 13 دن میں 1 لاکھ 14 ہزار 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق تقریباً ساڑھے 3 ہزار باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق بقیہ ساڑھے 3 ہزارنشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔