شہرِ قائد میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 18اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں اس وقت جنوب مغرب سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔