• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کو 2019ء میں اینڈریو کی خفیہ ڈیلز سے خبردار کیے جانے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو 2019ء میں سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی خفیہ ڈیلز سے خبردار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری دستاویزات میں تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

شاہی محل کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اینڈریو نے متنازع ارب پتی ڈیوڈ رولینڈ سے خفیہ مالی تعلق قائم کر رکھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو نے رولینڈ کو اپنا بااعتماد مالی مشیر قرار دیا تھا، رولینڈ اور ان کے بیٹے اینڈریو کے ساتھ چین اور سابق سوویت ریاستوں کے دوروں پر بھی گئے۔

رپورٹ کے مطابق رولینڈ نے اینڈریو کی سابقہ اہلیہ کو 40 ہزار پاؤنڈ دیے، رولینڈ نے اینڈریو کا 15 لاکھ ڈالر قرض بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کے شبہہ میں اینڈریو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید